بلاگ سبسکرائب کریں

اپنا ای میل ایڈریس ڈال کر سبسکرائب کریں اور نئی تحریر کی اطلاع بذریعہ ای میل حاصل کریں

انٹرنیٹ

ڈارک ویب (انٹرنیٹ پر جرم کی دنیا)

دوستوں انٹرنیٹ کی جس دنیا میں ہمارا آنا جانا لگا رہتا ہے یا اب تک ہم جس انٹرنیٹ کی دنیا سے واقف ہیں جس میں گوگل سرچ انجن کی مدد بھی ہمارے شامل حال ہے کہ اکثر ہم اپنی مطلوبہ ویب سائٹ تک پہنچنے کے لیے مختلف سرچ انجنز کا استعمال کرتے رہتے ہیں ان تمام تر ویب سائٹز کے پیجز (صفحات) کو اگر شمار کیا جائے تو کل ساڑھے چار ارب سے پانچ ارب کے درمیان صفحات ہمارے استعمال کے لیے موجود ہیں۔

ڈارک ویب یا ڈیپ ویب کیا ہے اور کن مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے یہاں اس پر بحث مقصود ہے۔ پہلے اس بات کو سمجھ لیجیئے کہ موجودہ انٹرنیٹ کو ویب ایکسس/ سرفنگ کے حوالے سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • سرفیس ویب (Surface Web)
  • ڈیپ ویب (Deep Web)
  • ڈارک ویب (Dark Web)

سرفیس ویب

یہ وہ ویب سائٹس ہیں جو سطح پر موجود ہیں اور تمام سرچ انجن ان کو اپنی تلاش فہرست میں رکھتے ہیں اور استعمال کنندہ کی تلاش کے مطابق ان ویب سائٹس کا لنک اس کو فراہم کرتے ہیں۔ جیسے، فیس بک، ٹوئیٹر، یوٹیوب، یاہو، انسٹاگرام اور اسی طرح ہزاروں دیگر ویب سائٹس۔ جو مختلف خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ڈیپ ویب

ڈیپ ویب میں موجود سائٹس سرچ انجن کی انڈکس میں شامل نہیں ہوتی ہیں گویا سطح پر موجود نہیں ہوتی ہیں مگر یہ بھی مختلف خدمات کی مد میں انٹرنیٹ پر موجود ہیں بلکہ اچھا کاروبار کر رہی ہیں۔ یہاں قصدا ناچیز مثال میں ڈیپ ویب میں موجود سائٹس کے نام نہیں لکھ رہا ہے۔ جو انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔

یہ تحریر بھی پڑھیں:  ارن رائٹنگ اردو کا افتتاح

ڈارک ویب

اعداد و شمار کے مطابق اب تک کا سب سے بڑا انٹرنیٹ کا حصہ ڈارک ویب میں ہی موجود ہے اگر اس میں موجود ڈیٹا کا تخمینہ لگایا جائے تو قریبا سات نو زیٹا بائٹ (7.9 Zeta Byte)  ڈیٹا ڈارک ویب میں موجود ہے۔ یہاں موجود سائٹس جس طرح کی خدمات انجام دے رہی ہیں تقریبا غیرقانونی کاروبار سے منسلک ہیں جن میں ڈرگ ٹریفکنگ (منشیات کی ترسیل)، جعلی کاغذات کا حصول (کسی بھی ملک کی شناخت، پاسپورٹ، ڈرائونگ لائسنس، جعلی ڈگری و دیگر مطلوب کاغذات)، غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، چائلڈ پورنو گرافی، نیکروفیلیا، ہائرڈ ہٹ مین (کرائے کے قاتل)، ریڈ روم سروسز (RED ROOM) براہ راست تشدد کے مناظر(جن کی دیکھنے والے آن لائن پیسے خرچ کرکے شیطانی خواہشات کی تکمیل کرتے ہیں۔) یہاں بات پیسوں کی ہوئی تو بتاتا چلوں کے ڈراک ویب پر موجود تمام تر کاروبار بٹ کوائن (Bitcoin) نامی کرنسی کے عوض کیا جاتا ہے۔

بٹ کوائن (Bitcoin)

اس کرنسی کی خوبی یہ ہے کہ اس میں پارٹی ٹو پارٹی بنا کسی بنک یا قانونی ذریعے کی دخل اندازی کے منتقلی ہوتی ہے۔ اسے ہم ایک لحاظ سے جدید ہنڈی کا ذریعہ کہہ سکتے ہیں۔ یہاں کریڈٹ کارڈ سسٹم موجود نہیں۔ تمام تر کاروبار اسی (عدم وجود مگر قابلِ اعتماد) کرنسی کے عوض کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں مع پاکستان اس انٹرنیٹ کرنسی کے حصول کے لیے ویب سائٹس موجود ہیں جو اس کرنسی کی خردید و فروخت کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 1 بٹ کوائن کی قدر پاکستانی روپے میں 458439.25 ہے۔ (دن تاریخ کے حساب سے قدر میں کمی بیشی ہوسکتی ہے)

یہ تحریر بھی پڑھیں:  ارن رائٹنگ اردو کا افتتاح

ڈارک ویب تک رسائی کرنے والے استعمال کنندہ ٹار (TOR/The Onion Router) ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں کیونکہ عام استعمال ہونے والے براؤزرز سے ڈارک ویب ورلڈ تک رسائی ممکن نہیں ہوتی۔ اس براؤزر کی خوبی یہ ہے کہ آپ کا IP ADDRESS  تبدیل کرتا رہتا ہے اور آپ کی اصل شناخت اور مقام کو ظاہر نہیں ہونے دیتا۔

2 تبصرے

تبصرہ شامل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ لکھیں: