بلاگ سبسکرائب کریں

اپنا ای میل ایڈریس ڈال کر سبسکرائب کریں اور نئی تحریر کی اطلاع بذریعہ ای میل حاصل کریں

مارکیٹنگ گائیڈ

سوشل میڈیا مارکیٹنگ – چھ بنیادی اصول

اکثر کاروباری حضرات سوشل میڈیا مارکٹنگ کرتے ہیں، اور غیر موثر کرتے ہیں۔ ہر شخص چیخ چیخ کر کہہ رہا ہوتا ہے کہ تمہارا سوشل میڈیا پر نظرآنا بہت ضروری ہے۔ لیکن یہ کیسے ہوگا، زیادہ تر کو نہیں معلوم ہوتا۔ سوشل میڈیا مارکٹنگ موثر ہونے کے ساتھ ساتھ باکفایت ہونی چاہئے۔ سوشل میڈیا مارکٹنگ ایک سائنس ہے، اگر اسے منصوبہ بندی کے ساتھ منظم انداز میں کیا جائے تو کسی بھی قسم کے کاروبار کوبڑے کاروبار میں تبدیل کیا جاسکتاہے۔

جس طرح ٹی وی ، ریڈیو یا اخبار کے ذریعے مہنگی ترین تشہیر جب موثر انداز میں نہیں کی جاتی تو ناکامی اور بڑے خسارے کا سبب بنتی ہے، اسی طرح سوشل میڈیا کی مارکٹنگ اگر سوشل میڈیا کے اصولوں کو نظرانداز کر کے کی جائے تو بے مقصد اور بعض اوقات مزید نقصاندہ ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کی آرا کو مد نظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر موثر مارکٹنگ کے اصول مرتب کئے جاسکتے ہیں۔ آئیے ان اصولوں کو جانتے ہیں۔

1۔ سوشل میڈیا مارکٹنگ سیکھنے کے لئے وقت نکالیں

سوشل میڈیا مارکٹنگ کی بے شمار ٹپس انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ان میں مفت بھی ہیں اور رقم خرچ کر کے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اگر آپ وقت صرف کرنے کے لئے تیار ہیں تو انہیں سیکھنا کوئی مشکل کام نہیں ۔

آپ کیلئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ کے کاروبار کے لیے کس قسم کی سوشل میڈیا مارکٹنگ کارآمد رہے گی۔ اگرچہ بنیادی باتیں تمام قسم کے کاروبار کے لیے تقریباً ایک جیسی ہیں، آپ کو اپنی آڈینس کے حساب سے کچھ تبدیلیاں کرنی ہوتی ہیں۔ ابتدا میں جتنا زیادہ مواد اورمفت ریسورسز لوگوں کو فراہم کر سکتے ہیں، کریں۔ وہاں سے آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کے مقاصد اور احداف کیا ہوسکتے ہیں۔

یہ تحریر بھی پڑھیں:  اچھی نوکری اور تعلیم کا مقصد

2۔اپنے کسٹمر کی بات سنیں

آپ کا کسٹمر کیا چاہتا ہے، یہ جاننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کسٹمر کی بات سنیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو کسٹمر سروس کیلئے استعمال کریں۔ آج کے کسٹمرز ای میلز یا ٹیلی فون سے زیادہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

جب آپ اپنی آڈینس کو سنتے ہیں تو آپ کیلئے نئے مواقع کے دروازے کھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اچھے مارکیٹرزجب بھی سوشل میڈیا مارکٹنگ شروع کرتے ہیں تو سب سے پہلے متعلقہ لوگوں کی رائے جانتے ہیں۔ مختلف نظریات کے لوگ مختلف آراء کے ذریعے اپنی ضروریات، پسند اور ناپسند کا اظہار کرتے ہیں۔ ان آراء کی روشنی میں مارکٹنگ کی سمت کا تعین کرنا آسان ہو جاتاہے۔

یہ تحریر بھی پڑھیں:  کیا آپ کا نیا کاروبار کامیاب ہوگا؟

3۔ مستقل مزاجی کے ساتھ کام

سوشل میڈیا مارکٹنگ ذہانت کے ساتھ بھی کی جاسکتی ہے اور بیوقوفی کے ساتھ بھی۔ آپ کو تشہیری مواد دھڑادھڑ اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنی آڈینس کو قابلِ قدر مواد ان کی ضرورت کے مطابق فراہم کریں۔ اس طرح آپ ایسے چاہنے والوں کی قطارجمع کرلیں گے جو آپ سے خوش ہونگے۔ ایسے چاہنے والوں کو اپنی اشیاء فروخت کرنا آسان ہوتا ہے۔

اگر آپ نے پورے دن کے لیے سوشل میڈیا مارکٹنگ کے لیے کسی کو ملازمت پر رکھا ہے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ آپ کے تمام پروفائلز پر اپلوڈنگ کر رہا ہے۔ یہ کام مختلف قسم کے سوفٹویرز کی مدد سے کیا جا سکتاہے۔ اگر آپ اپنی پوسٹس کو شیڈیول کرلیں تو کسٹمرز کے کمنٹس کا جواب دینے اور ان سے رابطے میں رہنے کیلئے مناسب وقت میسر آجاتاہے۔

یہ تحریر بھی پڑھیں:  قوتِ اظہار اور مارکیٹنگ (تعارف)

4۔ اپنی آڈینس سے جڑے رہنا اور انہیں خوش رکھنا

سوشل میڈیا پر پوسٹس ڈالتے رہنا ایک چیز ہے اور اپنے آڈینس کو مطمئن کسٹمر میں تبدیل کرنا دوسری چیز۔ میں نے بہت سارے سوشل میڈیا مارکٹنگ کے مالکان کو دیکھا ہے کہ وہ مختلف پوسٹس سوشل میڈیا پر ڈالتے رہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کا کام ختم ہوگیا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ ایک پوسٹ ڈالیں اور پھر چلے جائیں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو اپنی آڈینس کو کسٹمز میں تبدیل کرنے کے موقع کھو دیں گے۔

جب آپ رابطے میں رہتے ہیں تو ان کے مسائل یا سوالات سن کر حل کر سکتے ہیں۔ جب آپ گفتگو کے دروازے کھول دیتے ہیں تو عموماً مسائل اتنے نہیں بڑھتے کہ قابو سے باہر ہو جائیں۔

5۔ اپنے پر زیادہ نہ پھیلائیں

یہ تقریبا نا ممکن ہونے کے ساتھ ساتھ غیر موثر بھی ہوتا ہے کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ساتھ کام شروع کر دیا جائے۔ دو یا تین سے زیادہ پلیٹ فارمز پر کام شروع نہیں کرنا چاہئے۔ جب ان پر کمانڈ حاصل ہوجائے، پھر مزید پر کام کرلیں۔

یہ سمجھنا بہت اہم ہے کہ آپ اپنی توجہ کس طرف مبذول کرتے ہیں۔ اس کے لیے جاننا ضروری ہے کہ آپ کے کسٹمرز کہاں پر زیادہ موجود ہیں۔

6۔ نتائج کو قابلِ پیمائش بنائیں

اگر آپ اپنے نتائج کو قابلِ پیمائش نہیں بناتے اور ان کا حساب نہیں رکھتے تو آپ ایک اچھی سوشل میڈیا مارکٹنگ نہیں کرسکتے۔ آپ کے احداف واضح ہونے چاہئیں جس کی مدد سے آپ اندازہ لگا سکیں آیا کہ آپ اپنے احداف حاصل کر رہے ہیں یا نہیں۔ جو ڈیٹا آپ کے پاس جمع ہوگا اس کی مدد سے آپ آگے کا لائحہ عمل باآسانی طے کر سکتے ہیں۔

اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آ پ کا روز کا بجٹ ایک ڈالر ہے یا ایک لاکھ ڈالر۔ اپنا پیغام درست لوگوں تک پہنچائیں اور پھر ان سے مستقل رابطے میں رہیں۔ اس کام کے لیے آپ کو ہر عمل کی پیمائش کرنی پڑے گی اور حساب رکھنا ہوگا۔

تحریر اچھی لگی؟

اپنا ای میل ایڈریس ڈال کر سبسکرائب کریں اور نئی تحریر کی اطلاع بذریعہ ای میل حاصل کریں

مصنف کے بارے میں

identicon

محمد زبیر

محمد زبیر کرئیر کاؤنسلنگ، سیلف ہیلپ اور موٹیویشنل سپیکنگ کے آدمی ہیں۔ حالیہ طور پر سوشل میڈیا مارکیٹنگ کو بھی اپنا موضوع بنا چکے ہیں اور اس پر مضامین بھی لکھ رہے ہیں۔
"شکریہ" کے نام سے ان کی کتاب شخصی اصلاح کے موضوع پر ایک بہت عمدہ کتاب ہے۔

تبصرہ شامل کریں

تبصرہ شامل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ لکھیں: