بلاگ سبسکرائب کریں

اپنا ای میل ایڈریس ڈال کر سبسکرائب کریں اور نئی تحریر کی اطلاع بذریعہ ای میل حاصل کریں

انٹرنیٹ سے آمدنی اور آن لائن مارکیٹنگ کورس

تو جناب بات کچھ یوں ہے کہ کورس شروع کروانے کا خیال مجھے اس وقت آیا جب کئی لوگوں نے پوچھنا شروع کیا کہ آن لائن کام کیسے کیا جائے۔ اس میں فیس بک کے بڑے لوگ بھی شامل ہیں جن کا نام یہاں لکھنا مناسب نہیں۔ لیکن ایک بات طے ہے کہ فیس بک پر اب اتنی آگہی تو پھیل چکی ہے کہ آن لائن پیسہ کمایا جاسکتا ہے۔ اور آگہی کے ساتھ یہ طلب بھی دیکھی جارہی ہے کہ لوگ اس طرف متوجہ ہورہے ہیں۔

میں نے جس دور میں انٹرنیٹ مارکیٹنگ کو سیکھنا شروع کیا تھا اس دور میں پاکستان میں انٹرنیٹ مارکیٹنگ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے تھے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آج بھی انٹرنیٹ مارکیٹنگ بہت کم لوگوں ہی کو سمجھ میں آتی ہے۔  آغاز پچھلے ماہ یعنی جولائی 2017 سے کیا۔ لیکن اس کورس کا بنیادی مرکز تحریر قابلیت کو بڑھانا تھا اور وہ کورس انگریزی میں تھا۔ تاہم اس کورس کے بارے میں  جو  باتیں اہم  ہیں انہیں اس پیج میں جمع کررہا ہوں۔

اس کورس کے چند مقاصد
  • یہ کوئی روایتی کورس نہیں ہے جس میں آپ کو یہ بتایا جائے کہ آن لائن  پیسہ کیسے کمانا ہے اور کس ویب سائٹ پر جائیں گے تو پیسہ آنا شروع ہوجائے گا۔
  • یہ ایسا کورس بھی نہیں ہے جس میں پیسہ کمانے کے شارٹ کٹس کے بارے میں بتایا جائے۔
  • یہ کورس یہ بھی نہیں بتائے گا کہ آپ کی ویب سائٹ پر غیر قانونی طریقے سے اشتہارات کیسے لگائے جاسکیں گے، اور پے پال کا اکاؤنٹ پاکستان میں کیسے کام کرے گا۔
  • یہ کورس آپ کو پیسے کی اہمیت سمجھائے گا۔
    جی مجھے معلوم ہے کہ پیسے کی اہمیت سب کو معلوم  اور اس میں کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن آپ غلط ہیں۔ ایک ہوتا ہے پیسے کی اہمیت معلوم ہونا۔ اور ایک ہوتا ہے اس کی طلب کو اجاگر کرنا۔ دونوں میں فرق ہے۔ یہ کورس آپ کی تربیت کرے گا۔ تربیت ایسے  کہ آپ آئیڈیا جنریشن  میں خود کفیل ہوجائیں اور آپ خود اپنا راستہ ڈھونڈ سکیں۔
  • یہ کورس آپ کی سیلف اسٹیم، پرسنل ڈویلپمنٹ اور ہیومن کیپٹل کو بڑھائے گا۔ لیکن یہ کیا چیز یں ہیں؟ در اصل ہماری عام زندگیاں بہت سادہ اور پھیکی سی ہوتی ہیں۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ کسی بڑے وژن کو انٹرٹین کرنے کے لیے بڑی سوچ درکار ہوتی ہے۔ یہ کورس آپ کی سوچ کو نئے زاویوں سے شیپ اپ کرے گا۔ آپ کو بتائے گا کہ آپ خود سے کیا کیا کام لے سکتے ہیں۔
  • یہ کورس آپ کو امکانات کے ایک نئے جہان اور نئی دنیا سے روشناس کروائے گا جو شاید آپ کے گمان میں اس سے پہلے نہ آیا ہو۔

کُل ملا کر بات یہ ہے کہ یہ کورس آپ کی فیس بُک پر موجودگی کو پراڈکٹیو بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

کورس میں کیا کیا شامل ہے؟

اس کورس میں ویسے تو کافی کچھ شامل کرنے کا سوچا تھا لیکن چونکہ وقت کی قلت ہے، اور اتنے کم وقت میں اگر اتنی ساری چیزیں ایک ساتھ دماغ میں فیڈ کروانے کی کوشش کی جائے تو بے کار ہوجاتا ہے۔ اس لیے جو چیزیں اس کورس میں کور کرنے کا ارادہ ہے وہ درجِ ذیل ہیں:

  1. انٹرنیٹ – ایک مجموعی تعارف۔
  2. انٹرنیٹ – کچھ معاشیات کے بارے میں۔
  3. کاروبار کے کچھ متفقہ اور بنیادی اصول۔
  4. موجودہ دور میں پاکستان میں تجارتی صنعت پر تنزلی کی وجوہات پر ایک نظر
  5. تجارتی صنعت  کی تنزلی کا حل، اور کیس سٹڈیز
  6. فری لانسنگ – تعارف، امکانات، ویب سائٹس کے نام اور ان پر کام کرنے کا طریقہ۔
  7. بلاگنگ  – تعارف، امکانات،  اور کام کا طریقہ۔
  8. یوٹیوب – تعارف، اور کام کا طریقہ۔
  9. تحریری مواد کے ذریعے مارکیٹنگ –  تعارف، بنیادی باتیں، آئیڈیا جنریشن،  اچھی تحریر کا اسلوب اور منصوبہ سازی۔
  10. سوشل میڈیا – تعارف، اہمیت،  مارکیٹنگ،  اور آمدنی کا طریقۂ کار

یہ وہ بنیادی نکات ہیں جن کے گرد کورس گردش کرے گا۔ اس میں سے نوے فیصد وہ چیزیں ہیں جو میرے ذاتی مشاہدات اور تجربات پر مبنی ہیں۔ میں سوشل میڈیا سمیت یوٹیوب، بلاگنگ اور انٹرنیٹ کی دیگر قیام گاہوں میں ہر کچھ وقفے بعد مختلف تجربات کرتا ہوں، کامیاب بھی ہوتا ہوں، ناکام بھی۔ اور انہیں سیکھ کر آگے بڑھ جاتا ہوں۔  یوٹیوب چینلز سے لے کر بلاگنگ  اور سوشل میڈیا مختلف تجربات کا گڑھ ہے۔ ہر انٹرنیٹ مارکیٹر یہاں اپنے تجربات اپلائی کرتا ہے۔  سیکھتا ہے پیسہ کماتا ہے  اور اس سے مزید تجربات پر پیسہ لگاتا ہے۔یہ سلسلہ یونہی چلتا رہتا ہے۔ لیکن اب میں اس اردو کی دنیا میں آیا  ہوں تو کچھ مقاصد ہیں جو وقت کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ لیکن ایک بات ظاہر و باہر ہے کہ اردو کی ترقی پاکستان میں  انٹرنیٹ پر امکانات کا جہان اور وسیع کرے گی۔ وہ لوگ بھی بہت کچھ کرسکیں گے جو انگریزی نہ جاننے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر کچھ کرنے سے گھبراتے ہیں یا کر ہی نہیں پاتے۔

کورس کس طرح کروایا جائے گا

کورس فیس بک کے ایک کلوزڈ گروپ میں تحریری لیکچرز کی صورت میں ہوگا۔ کمنٹ خانے میں آپ کے سوالات کے جوابات اور دیگر قابلِ وضاحت چیزوں کو سمجھایا جائے گا۔

تحریری صورت میں کورس رکھنے کی دو وجوہات ہیں:

1۔ ہر وقت کورس کی دستیابی۔ یعنی آپ لیکچرہو جانے کے بعد بھی اسے ایکسس کرسکیں گے۔

2۔ اہم نکات کو نوٹ کرنا آسان رہے گا۔ زیادہ ڈیٹا خرچ کیے بغیر بھی مکمل طور پر کورس تک رسائی ہوگی۔ وڈیوز یا دوسری کسی صورت میں یہ فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا۔

3۔ تحریری لیکچر میں کوئی نکتہ رہ جانے کی صورت میں اضافہ، ترمیم اور اخراج آسان ہوگا۔

4۔ لیکچر کے دوران متعلقہ لنکس اور دوسرے روابط جن کی ضرورت ہو، انہیں فوری طور پر کھول کر چیک کیا جاسکتا ہے، اور لیکچر کو لنک سے رلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

کچھ باتیں کورس فیس (Course Fees) کے بارے میں

مکمل کورس کی فیس پانچ ہزار روپے ہے۔

فیس کی بات آتی ہے تو اکثر دوست یار پیچھے رہ جاتے ہیں۔ مجھے اس بات کا پہلے ہی سے علم ہے۔ کیونکہ پہلے بھی فیس بک پر کورسز کرواتا رہا ہوں۔ لیکن یقین کیجیے کہ پانچ ہزار روپے دو مہینے کی فیس اس طرح کے کورس کے لیے کوڑیوں کی حیثیت رکھتی ہے۔ پرسنل ڈویلپمنٹ کے چار یا چھ سیشنز پر مبنی کورس کی قیمت اگر دیکھیے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ بڑے ادارے کسی بڑے نام کو لاتے ہیں، اور موٹیویشنل سپیکر سٹیج پر آکر  کر دس الگ الگ قسم کی تالیاں بجوا کر آپ سے بیس بیس اور پچیس پچیس ہزار روپے وصولتا ہے۔ میرا بنیادی کام یہ نہیں ہے۔ میں ٹیکنیکل بندہ ہوں لیکن پرسنل ڈویلپمنٹ کو کام کے لیے ضروری سمجھتا ہوں۔ جہاں آپ مہینے کے لیے پندرہ بیس سگریٹ کے پیکیٹ یا گٹکے اور نسوار اور ایزی لوڈ پر خرچ کرسکتے ہیں،  انٹرنیٹ پیکیجز کرکے صبح شام فیس بک استعمال کر سکتے ہیں وہاں مجھے نہیں لگتا کہ کوئی ایسا بھی مظلوم ہوگا کہ پانچ ہزار روپے نہ دے سکتا ہو۔ یہ معلوم ہوتے ہوئے بھی کہ یہ کوئی خرچہ نہیں بلکہ ایک انویسٹمنٹ ہے۔

آپ کی سہولت کے لیے میں زیادہ سے زیادہ یہ کرسکتا ہوں کہ اگر آپ یکمشت پانچ ہزار نہیں دے سکتے تو اس رقم  کو دو حصوں میں تقسیم کرلیجیے۔ اور دونوں مہینوں کے شروع میں ڈھائی ہزار روپے ادا کردیجیے۔

اور اگر یہ بھی ممکن نہیں تو میرا بلاگ تو موجود ہے۔ اسے فالو کیجیے۔ یہاں پر بھی میں چولیں تو یقیناً نہیں مارتا۔ بہت کام کی باتیں یہاں بھی ہوتی ہیں اور ہوتی رہیں گی۔  اور اسکے لیے کوئی فیس یا کوئی چارجز نہیں۔ لیکن انباکس میں یہ پوچھ کر شرمندہ نہ کریں کہ آیا کورس ادھاری میں یا  بغیر پیسوں کے ممکن ہے یا نہیں۔ کیونکہ جو لوگ کل کی صرف ایک پوسٹ پڑھ کر باقاعدہ پیسے جمع کروا چکے ہیں ان کے ساتھ زیادتی کا میرا کوئی ارادہ نہیں۔ اس حوالے سے معذرت قبول کیجیے۔

کورس کا دورانیہ

ہفتے میں چار لیکچرز اور موقع کی مناسبت سے اسائنمنٹس اور ٹیسٹ پراجیکٹس دیے جائیں گے۔

کورس کا آغاز ان شاء اللہ آٹھ ستمبر 2017 سے ہوگا جو کہ 10 نومبر 2017 تک جاری رہے گا۔ گویا یہ دو ماہ کے عرصے پر مشتمل کورس ہوگا۔

فیس جمع کروانے کا طریقۂ کار

اب جب آپ کورس کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں تو آپ مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ کیجیے۔ میں آپ کو فیس جمع کروانے کے طریقۂ کار سے آگاہ کروں گا۔

رابطہ:
فیس بک میسینجر

فیس بک پیج

3۔ ای میل ایڈریس ([email protected])

فیس جمع کروانے کے بعد اس لنک پر جا کر رجسٹریشن فارم ضرور فل کریں

2 تبصرے

تبصرہ شامل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ لکھیں: